پیپلزپارٹی اورن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے نجی ٹی وی سےگفتگو میں تصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ سےگلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائےگی۔

مزید خبریں

Back to top button