پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مشال پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ کے طور پر پہلی پاکستان فریڈم رپورٹ سامنے لے آیا۔
رپورٹ کے مطابق 24 فیصد پاکستانی معلومات کے حصول کے لیے فیس بک، 19.9 فیصد واٹس ایپ، 18 فیصد ویب سائٹس جبکہ 15 فیصد ایکس (ٹوئٹر) کا استعمال کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 120 سے زائد ٹی وی چینلز اور سینکڑوں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن موجود ہیں، تاہم عوام کی بڑی تعداد اب ڈیجیٹل ذرائع کو ترجیح دے رہی ہے۔
اقتصادی میدان میں پاکستان کے برانچ لیس بینکنگ والٹس کے صارفین کی تعداد 11 سے 12 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جبکہ 75 فیصد شہری کاروبار کرنے کی آزادی اور 77 فیصد اپنے پیشے کے انتخاب میں خود کو آزاد محسوس کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 65 فیصد شہری مذہبی آزادی سے مطمئن ہیں جبکہ 75 فیصد افراد نے خواتین کیلئے ترقی کے مواقع پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے کے مطابق عوامی معلومات کے حصول کا رجحان تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی جانب منتقل ہو رہا ہے-
24 فیصد فیس بک ،19.9 فیصد واٹس ایپ ، 18 فیصد ویب سائٹس اور 15 فیصد ایکس اکاؤنٹ سے معلومات حاصل کرتے ہیں-
پاکستان میں برانچ لیس والٹس کے صارفین کی تعداد 11 سے 12 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
تاہم رپورٹ میں کئی چیلنجز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلی، سائبر سیکیورٹی، گمراہ کن معلومات، پانی کی قلت، نوجوانوں کی بے روزگاری اور معاشی عدم مساوات شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل رسائی، معاشی مواقع اور شہری آزادیوں میں بہتری کے باوجود مستقبل میں ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر پالیسی سازی ناگزیر ہوگی۔



