فیفاورلڈ کپ میں شریک نہ سہی، مگر ہر پاس اور ہر گول میں پاکستان کا حصہ موجود ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شریک نہ سہی، مگر ہر پاس، ہر سیو اور ہر گول میں پاکستان کا حصہ موجود ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  ایکس پر پیغام میں کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال سیالکوٹ کے ہنرمند کاریگروں نے تیار کی، پاکستانی محنت کشوں کی مہارت، درستگی اور دستکاری عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں تیار کردہ ایڈیڈاس ٹرائیونڈا ورلڈ کپ کے ہر میچ میں استعمال ہوگی، پاکستانی ہنرمندوں کی عالمی معیار کی صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button