لیونل میسی سمیت ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے پلیئرز کے پاسپورٹ نمبر لیک ہوگئے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)لیجنڈری پلیئر لیونل میسی سمیت ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ نمبر لیک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا اس میچ سے قبل شیٹ پر ناموں کے ساتھ پلیئرز کے پاسپورٹ نمبر بھی غلطی سے میڈیا کو جاری ہوگئے جبکہ آئس لینڈ کی ٹیم نے اپنی شیٹ کے ساتھ پاسپورٹ نمبر نہیں لکھے تھے۔
پلیئرز کے پاسپورٹ نمبر پبلک ہونے کو سیکیورٹی کی بڑی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ میچ آفیشلز کو جمع ہونے والی ٹیم شیٹ پر کھلاڑیوں کے ناموں کے ساتھ پاسپورٹ نمبر لکھے جاتے ہیں۔
ٹیم شیٹ میڈیا کو جاری کرنے سے پہلے پاسپورٹ نمبر بلر کردیے جاتے ہیں۔



