مکلی کے نزدیک تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے سینیئر صحافی ثمر بیگ کا بیٹا اور اسکا دوست زخمی ٹریلر ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )مکلی کے نزدیک تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے سینیئر صحافی ثمر بیگ کا بیٹا اور اسکا دوست زخمی ٹریلر ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار
مکلی این تھری پیٹرول پمپ کے پاس صحافی ثمر بیگ کا بیٹا حر حسن بیگ اور انکا دوست عمار پیٹرول موٹر سائیکل میں بھر واکر آرہے تھے تو تیز رفتار ٹریلر نے انہیں ٹکر ماردی جسکی وجہ سے دونوں لڑکے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو مکلی سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ٹریلر ڑرئیور ٹریلر سمیت فرار ہوگیا واقع رہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود مکلی ٹھٹھہ میں ٹریلرز ڈمپرز کے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں آسکی ہے واضح رہے کہ عدالت نے سختی سے پولیس کو ڈمپرز ٹریلرز کے داخلے پر پابندی لگائی ہے مگر پولیس چند پیسوں کے خاطر ڈمپرز اور ٹریلرز کو روڈ رستوں پر چھوڑ دیتے ہیں ٹریلرز اور ڈمپرز کی تیز رفتاری سے مکلی ٹھٹھہ شہر میں کئی اموات ہوچکی ہیں



