11 سے 13 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوگا جو 13 جون تک مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون سے 13 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے،11 جون کی شام یا رات سے 13 جون تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے،11 جون سے 13 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون سے 13 جون کے دوران دیر، سوات، چترال، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،کرم، خیبر، باجوڑ، مہمند اور اورکزئی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ مظفر آباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ اور میرپور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون سے 13 جون کے دوران گلگت بلتستان کے اضلاع گلگت، اسکردو، دیامر، استور، غذر اور ہنزہ میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی اور خضدار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 11 جون سے 13 جون کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کاشتکار موسم کی صورتحال کے مطابق اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں جبکہ سیاح اور مسافر خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں،آندھی اور گرج چمک کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔



