صدرِ مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون 2026 کو شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس اسی روز شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اجلاسوں میں ملک کی مجموعی سیاسی و پارلیمانی صورتحال، قانون سازی اور دیگر اہم قومی امور زیر غور آنے کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاسوں کا ایجنڈا اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاسوں کی طلبی کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی پارلیمانی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button