بلوچستان کے ضلع بیسمہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،14 دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع بیسمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں بھارتی حمایت فتنہ الہندوستان کے 14دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بیسمہ کے علاقے نال ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا  پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کا منصوبہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فوری اور تیز آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت مؤثر طور پر روکی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button