استورٹو میں پولنگ اسٹیشن پہاڑپرلے جایا گیا،لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی،شازیہ مری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ استور2میں پولنگ اسٹیشنز کو پہاڑ پر لے جایا گیا، لوگوں کو دشواری ہوئی، ہم شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شازیہ مری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہم نے مضبوط الیکشن مہم چلائی، فارم 45 ہی فارم 47 کی ضمانت ہے، ہم نے کہا تو پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا، کئی مقامات پر فہرستوں کا مسئلہ تھا۔شازیہ مری نے کہا کہ فری فیئر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے دیکھا ہے جی بی میں بلاول بھٹو کتنے مقبول ہیں، ن لیگ والے الیکشن مہم میں اپنے وزراء بھیج رہے تھے۔



