وزیر اعلی کا پوسٹر کیوں پھاڑا۔۔ کتے پہ مقدمہ درج

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجئے واڑہ میں تیلگو دسام پارٹی کے ایک رہنما مقامی تھانے میں کتے کے خلاف انوکھی شکایت لے کر پہنچ گئے اور مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔یہ مقدمہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے تناظر میں درج کیا گیا جس میں ایک کتے کو دیوار پر لگے ایک پوسٹر کو کھرچتے اور پھاڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹر پر وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی تصویر تھی۔تیلگو دسام پارٹی کے مقامی رہنما داساری ادے سری نے مطالبہ کیا کہ کتے کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔لیکن دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن رہنماؤں اس مطالبے کو مضحہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیسام پارٹی کے لیڈر کو اپنا دماغی علاج کرانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button