سندھ کا آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا، غریبوں پر کم سے کم بوجھ ڈالیں گے، مراد علی شاہ

28 ویں ترمیم سے متعلق صرف میڈیا پر باتیں ہو رہی ہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ اس حوالے سے کوئی مسودہ یا ڈرافٹ شیئر نہیں کیا گیا

سیہون(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا اور حکومت کی کوشش ہے کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاق سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبوں سے متعلق کسی بھی آئینی ترمیم کی باتیں بے بنیاد ہیں اور پیپلز پارٹی کی رضامندی کے بغیر اسمبلی سے کوئی ترمیم منظور نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی منچھر جھیل کی بحالی کیلئے کام کر رہا ہے تاکہ جھیل کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 28 ویں ترمیم سے متعلق صرف میڈیا پر باتیں ہو رہی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اس حوالے سے کوئی مسودہ یا ڈرافٹ شیئر نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button