صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالاضحیٰ منانے نواب شاہ پہنچ گئے

نواب شاہ (جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ پہنچ گئے جہاں وہ عیدالاضحیٰ اپنے آبائی شہر میں منائیں گے۔

صدر مملکت کی آمد پر نواب شاہ ایئرپورٹ پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری، ضیاء الحسن لنجار، ایم پی اے ڈاکٹر بہادر ڈاہری، فصیح شاہ، عاشق حسین زرداری، میئر نواب شاہ اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اپنے آبائی شہر نواب شاہ میں گزاریں گے، جہاں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button