ہائی پروفائل منشیات کیس کی ملزمہ انمول عرف پنکی کی سٹی کورٹ پیشی سیکیورٹی رسک قرار، ویڈیو لنک پر سماعت کی درخواست

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)سٹی کورٹ کراچی میں ہائی پروفائل منشیات کیس کی ملزمہ انمول عرف پنکی کی پیشی کو جیل حکام نے سیکیورٹی خطرہ قرار دے دیا ہے۔

جیل حکام نے عدالت میں جمع کرائی گئی اطلاعی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ کو سٹی کورٹ میں پیش کرنے سے ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا خدشہ ہے، جس سے عام سائلین بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں 18 مقدمات میں ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ اسے “کوکین کوئین” کے نام سے بھی منسوب کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی قتل، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے متعدد مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔

جیل حکام نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ملزمہ کی پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے تاکہ سیکیورٹی خدشات کو کم کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button