ٹرمپ کی متنازع پوسٹ: ایران کے نقشے پر امریکی پرچم، عالمی بحث شدت اختیار کر گئی!

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر ایک متنازع تصویر شیئر کر دی ہے جس میں ایران کے نقشے پر امریکی پرچم دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا:

“United States of Middle East?”

جس کے بعد عالمی سطح پر نئی سفارتی بحث اور ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو مستقل شکل دینے کے لیے حساس مذاکرات جاری ہیں اور خطے میں پہلے ہی کشیدگی موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات اور علامتی پوسٹس سفارتی کوششوں کو متاثر کر سکتی ہیں اور خطے میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔

کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان امریکا کی روایتی سفارت کاری سے مختلف انداز رکھتا ہے، جبکہ دیگر کے مطابق یہ سیاسی دباؤ یا پیغام رسانی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button