منی پور میں قابض بھارتی حکومت کی نااہلی سے خانہ جنگی کی کشیدہ صورتحال برقرار

منی پور (مانیٹرنگ ڈیسک) منی پور میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے جہاں اندرونی خلفشار اور بدامنی کے باعث امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔

بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق منی پور میں یرغمال افراد کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، جبکہ اہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث ضروری اشیاء کی سپلائی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 سے زائد افراد اب بھی یرغمال ہیں اور سکیورٹی فورسز بعض افراد کی تلاش میں ناکام رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کوکی کمیونٹی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال جبکہ ناگا کمیونٹی نے اہم شاہراہیں بند کر رکھی ہیں، جس کے باعث روزمرہ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نسلی کشیدگی اور مسلسل بندشوں نے خطے کو شدید بحران میں دھکیل دیا ہے، جبکہ انتظامی کنٹرول پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button