جنگ ختم ہو تو موجودہ معاہدہ قابل قبول ہو سکتا ہے، رابرٹ ملی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کے ایران مذاکرات کار رابرٹ ملی نے کہا ہے کہ اگر موجودہ معاہدہ جنگ کے خاتمے کا باعث بنتا ہے تو اسے قبول کیا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں رابرٹ ملی نے کہا کہ ٹرمپ کی موجودہ حکمت عملی وہ نہیں جو وہ خود اختیار کرتے، تاہم اگر اس کے نتیجے میں ایک غیر ضروری اور بلا جواز جنگ ختم ہو جاتی ہے تو وہ اس معاہدے کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کا اصل مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور جنگ سے بچاؤ ہونا چاہیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششیں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button