واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور ہلاک

واشنگٹن (ویب ڈیسک)واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر قائم چیک پوسٹ پر ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، سکیورٹی اہلکاروں کی فوری جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے جنہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا جبکہ سنائپرز کو عمارت کی چھت پر تعینات کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 30 گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، کئی صحافی اس وقت لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے جس سے فائرنگ کے مناظر اور آوازیں کیمرے میں محفوظ ہو گئیں۔

سیکریٹ سروس کی کارروائی کے دوران 2 افراد گولیوں سے زخمی ہوئے جبکہ سڑک پر موجود ایک شہری بھی زخمی بتایا جا رہا ہے، تاہم کوئی سکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ امریکی حکام نے حملہ آور کو جذباتی طور پر پریشان شخص قرار دیا ہے لیکن مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button