دیپالپور:بصیر پور روڈ پر پیدل چلتے معمر شخص کو ٹرک نے کچل دیا

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپور میں چنگا سٹاپ کےقریب بصیر پور روڈ پر پیدل چلتے 60 سالہ معمر شخص کو ٹرک نے کچل کر مار ڈالا متوفی کی شناخت گلزار احمد سکنہ شیلر بکھو شاہ کے نام سے ہوئی موقع پر پہنچے والی پولیس اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ٹی ایچ کیو اسپتال دیپال پور منتقل کر دی ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے



