ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع کی عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، سید ایاز علی شاہ شیرازی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)شیرازی ہاؤس مکلی پر نوجوان عوامی لیڈر، قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور مواصلات سے متعلق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ شہر سمیت جاتی اور سجاول شہر سے تعلق رکھنے والے معززین اور عوام نے ملاقات کی۔

سید ایاز شاہ شیرازی کے سامنے انہوں نے اپنے پیش آنے والے مسائل رکھے، جس پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ملاقات کرنے والوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع کی عوام کو اکیلا نہ چھوڑا جائے گا۔ شیرازی خاندان دونوں اضلاع کی عوام کے ساتھ دکھ اور سکھ میں ساتھ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button