دیپال پور:گورنمنٹ کی الاٹ کردہ زرعی اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش متاثرین نے انکوائری اور کاروائی کا مطالبہ کر دیا

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)گاؤں روہیلہ میتلا کے کسانوں محمد نواز۔محمد عمر اور محمد افضل نےاسسٹنٹ کمشنردیپال پور کے زیر نگرانی ہونے والی زرعی اراضی کی اوپن بولی میں گورنمنٹ آف پنجاب کی 28 ایکٹر کی تین الاٹ منٹس اپنےنام منتقل کرائیں اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا فورس بھیج کر اراضی کا دخل دلایا گیا مذکورہ بالا افراد نے کاشتکاری شروع کردی جس کا قبضہ گروپ محمد اصغر وغیرہ کو رنج ہوا انہوں نے کاشت کی ہوئی فصل گندم میں ہل چلا دیئے جسکا تھانہ ڈھلیانہ میں مقدمہ درج ہوا کسانوں نےدوبارا گندم کاشت کی جو پک کر تیار ہوئی تو قبضہ مافیا نے فصل کو آگ لگا دی پھر مقدمہ درج ہوا ملزمان نے قانون کا سامنا کرنے کی بجائے بینرز اٹھا کر خواتین و بچوں سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں اورمعززین علاقہ کو بدنام کرنے کیلئے احتجاج کا ڈرامہ رچایا تا کہ مظلومیت کا کارڈ کھیل سکیں اراضی پر قبضہ کیا جا سکے متاثرین کے ہمراہ بیرسٹر محمد سجاد میتلا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شفاف انکوائری کرائیں جو بھی قصور وار ہو اس کے خلاف کارروائی کی جاسکے

مزید خبریں

Back to top button