لاڑکانہ میں گندم کے گودام سے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سچل کی حدود میں واقع محکمہ خوراک کے گندم گودام سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریبا 23 سال بتائی جارہی ہے جبکہ فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، لاش کو ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے انکوائری شروع کردی ہے.



