اوکاڑہ میں ٹریفک حادثہ، لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق


اوکاڑہ: (رپورٹ وحید آرائیں / جانوڈاٹ پی کے) چوچک روڈ مین روڈ نزد 4 ون آر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر بس کی اچانک بریک لگانے سے پیچھے آنے والا لوڈر رکشہ بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
Rescue 1122 Pakistan نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد رمضان ولد محمد شفیع (تقریباً 60 سال) سکنہ وہاب ٹاؤن اوکاڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔