اوکاڑہ کی 7 مویشی منڈیوں میں فول پروف سکیورٹی، 200 سے زائد اہلکار تعینات

اوکاڑہ: (رپورٹ وحید آرائیں / جانوڈاٹ پی کے) ضلع اوکاڑہ کی 7 مویشی منڈیوں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے تحت 200 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

شہریوں کی سکیورٹی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تمام منڈیوں میں خصوصی پولیس کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ مرکزی مویشی منڈی میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ بیوپاریوں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر محفوظ اور منظم خرید و فروخت کے لیے جامع سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button