ایس ایس پی بدین کی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل فوری حل کرنےکے احکامات

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی جانب سے تھانہ کھورواہ پر کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی جانب سے ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم اور کھلی کچہریوں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آج تھانہ کھورواہ  تعلقہ گولارچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھورواہ اور گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سیاسی و سماجی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے منشیات فروشی، امن و امان کی صورتحال، موٹر سائیکل چوری، پلاٹس اور زرعی زمینوں پر قبضوں سمیت دیگر عوامی مسائل پیش کیے، جبکہ تھانہ کھورواہ کی عمارت، پولیس کی اضافی نفری اور پولیس پیٹرولنگ کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز دیں۔ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے شہریوں کے مسائل اور تجاویز کو انتہائی توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے، جبکہ بعض معاملات پر شفاف انکوائریاں کرانے کی ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین ایک پُرامن ضلع ہے تاہم منشیات ایک بڑا سماجی چیلنج ہے، جس کے خاتمے کیلئے بدین پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے باشعور اور ذمہ دار افراد بھی منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ بنایا جا سکے۔ایک شہری کی نشاندہی پر ایس ایس پی بدین نے کہا کہ گاڑیوں میں نصب غیر قانونی فلیش لائیٹس کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا اور بروقت حل فراہم کرنا ہے تاکہ معمولی تنازعات بڑے جھگڑوں اور خونریزی کا سبب نہ بنیں۔

۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او شہید فاضل راہو گولارچی عبدالرحیم خاصخیلی، انچارج سی آئی اے بدین سب انسپکٹر گل حسن لغاری، ایس ایچ او تھانہ کھورواہ انسپکٹر ثابت علی چانڈیو اور پریس کلب کھورواہ کے صحافیوں سمیت سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button