جے یو آئی (ف) کی تھرپارکر میں مہنگائی اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی ریلی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع تھرپارکر کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی بلال مسجد مٹھی سے شروع ہو کر کشمیر چوک تک پہنچی، جس کی قیادت ضلعی امیر جے یو آئی (ف) تھرپارکر عزیز ساند اللہ نے کی۔ احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی، جنہوں نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مہنگائی پر قابو پایا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔



