دیپالپور:عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروشوں کو سزا سنادی

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)ایڈیشنل سیشن جج دیپال پور خلیل احمد نے 2منشیات فروشوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔تھانہ حویلی لکھا پولیس نے محمد اسلام رحمانی کو 11کلو چرس سمیت پکڑ کر مقدمہ قائم کیا تھا۔

بصیر پور پولیس نےاحمد فرید کو 2کلو 2سو گرام چرس سمیت پکڑ کرمقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نےاحمد فرید کو9سال قید80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ محمد اسلام کو20سال قید8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرمان کو چھ اور تین کی قید مزید بھگتنا ہوگی ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد ملہی نے اپنی لیگل ٹیم کو کیس ثابت کرنے پرشاباش دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button