صدرِ آصف زرداری کا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر پاک فوج اور دیگر اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دتہ خیل، سپین وام اور بنوں میں 23 دہشت گردوں کی ہلاکت کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں، سرنگوں اور بنکروں کی تباہی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔ انہوں نے فورسز کی مؤثر حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ادارے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button