دیپالپور:مرکزی مسلم لیگ کا تنظیمی اجلاس،عشرۂ ذی الحجہ کے پروگرامز پر مشاورت

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ کام)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کااجلاس دیپال پور میں منعقد ہوا صدر پنجاب محمد سرور صدر وسطی پنجاب عمران لیاقت بھٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ اجلاس کی صدارت حافظ احسان الٰہی وٹو سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ نےکی۔ میاں شہزاد ڈولہ ڈویژنل صدر فوکل پرسن تعلقاتِ عامہ ڈاکٹر وسیم شوکت صدر مسلم یوتھ لیگ میاں جاوید اقبال وٹو جنرل سیکرٹری سٹی دیپالپور سمیت تحصیل کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عشرۂ ذی الحجہ کے دوران تحصیل بھر میں تکبیراتِ تشریق، دینی اجتماعات اور شعائرِ اسلام کے فروغ کیلئے پروگرامز منعقد کروائےجائیں گے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت منظم انداز میں مستحق نادار خاندانوں تک پہنچانے کیلئے خصوصی فلاحی مہم بھی چلائی جائے گی۔مقررین نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت، دینی شعور اور سماجی و فلاح کے میدان میں اپنامثبت کردار جاری رکھے گی عید الاضحی کے موقع پر معاشرے کے کمزور طبقات کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔



