ہندو برادری کے روحانی پیشوا سائیں سادھرام کا جسد خاکی سنگاپور سے رھڑکی صاحب پہنچ گیا

ڈہرکی (رپورٹر وجے کمار چاولہ )ڈہرکی رھڑکی دربار کے گدی نشین اور ہندو برادری کے روحانی پیشوا سائیں سادھرام کا جسد خاکی سنگاپور سے رھڑکی صاحب پہنچ گیا جہاں ہزاروں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پہلے سے موجود تھی سائیں سادھرام کے جسد خاکی کی آمد پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اور فضا غمگین ہوگئی۔ عقیدت مند آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ اپنے محبوب روحانی پیشوا کی آخری جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے تفصیل کے مطابق : ڈہرکی سائیں سادھرام کی سنگاپور میں وفات کی خبر پھیلتے ہی سندھ سمیت مختلف شہروں سے ہندو برادری کے افراد بڑی تعداد میں رھڑکی صاحب پہنچنا شروع ہوگئے دربار کے اطراف میں سوگ کا سماں تھا جبکہ عقیدت مندوں کی جانب سے پھول نچھاور کیے گئے اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سائیں سادھرام کی مذہبی، روحانی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا مقامی افراد اور مریدین کا کہنا تھا کہ سائیں سادھرام ہمیشہ امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیتے رہے انہوں نے اپنی پوری زندگی مذہبی ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی جس کی وجہ سے وہ ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے سائیں سادھرام کے انتقال پر ہندو برادری سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار دربار میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ آخری رسومات میں شرکت کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید خبریں

Back to top button