انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹورک اور دی پلمونری فورم کے اشتراک سے اہم طبی سیمینار

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹورک اور دی پلمونری فورم کے اشتراک سے اہم طبی سیمینار (CME) کا انعقاد انڈس سول اسپتال بدین میں کیا گیا تفصیل کے مطابق ڈاکٹر سکندر علی مندھرو انڈس سول اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک اور دی پلمونری فورم (TPF) کے باہمی تعاون سے ایک اہم طبی سیمینار (CME) کا انعقاد کیا گیا تقریب کا مقصد پھیپھڑوں کے امراض، ٹی بی اور دمہ (Asthma) کے حوالے سے جدید طبی رہنمائی اور علاج کے طریقوں کو اجاگر کرنا تھا تقریب کے آغاز میں ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر سکندر علی میمن نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور میڈیکل ایجوکیشن (CME) کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اس کے بعد میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلمان امتیاز نے تمام مہمانوں اور ماہرینِ طب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ویلکم کیا، جس کے بعد سیمینار کے سائنسی سیشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پلمونری فورم کے کو چیئرپرسن اور معروف کنسلٹنٹ پلمونالوجسٹس ڈاکٹر تجمل بیگ مغل اور ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی نے کی۔ تقریب کے پینلسٹس (Panelists) میں دی پلمونری فورم کی چیئرپرسن اور ایچ او ڈی پلمونالوجی SGH سعود آباد ڈاکٹر عظمیٰ فہم اور ڈاکٹر سکندر علی مندھرو سول ہسپتال بدین کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن ڈاکٹر شاہنواز کریم شامل تھے۔ تقریب میں نظامت (Moderator) کے فرائض چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر تابش ملک نے انجام دیے اس موقع پر ڈاکٹر عثمان سومرو (چیسٹ اسپیشلسٹ، ایچ او ڈی پلمونالوجی، انڈس ہاسپٹل بدین نے "ٹی بی کیئر پاتھ ویز، گائیڈ لائن پر مبنی طریقہ کار کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی ڈاکٹر عدنان بیگ (چیسٹ اسپیشلسٹ، SGH سعود آباد نے دمہ کے علاج کے حوالے سے بین الاقوامی رہنما اصولوں (GINA 2026) کے تحت دمہ کے علاج میں نئی تبدیلیاں کے موضوع پر لیکچر دیا سیشن کے دوران ڈاکٹر اویشا سہیل نے ٹی بی کے بگڑے ہوئے اور پیچیدہ کیسز کا علاج کے عنوان پر اپنے تجربات اور جدید طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا تقریب کے اختتام پر میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلمان امتیاز کی جانب سے تمام معزز مہمانوں، پینلسٹس اور اسپیکرز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے سیمینار میں اسپتال کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مزید خبریں

Back to top button