لاڑکانہ: پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ، دو بھائی قتل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبر شہدادکوٹ کے علاقے پکھو میں پسند کی شادی کے تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک بھائی کو دکان پر جبکہ دوسرے پولیس اہلکار بھائی کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مزمل علی اور پولیس اہلکار ندیم علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ مقتولین کے تیسرے بھائی کی جانب سے پسند کی شادی کرنے کے تنازع پر پیش آیا، جبکہ حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر شادی کرنے والی لڑکی کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button