وزیراعظم سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول کی ملاقات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول نے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات جوناتھن پاول نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار اور خطے میں مذاکرات کے فروغ کی کوششوں کو سراہا، برطانوی قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے کوششوں کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے، برطانوی حکومت ترقیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہے۔



