میرپورخاص: تیز رفتار موٹر سائیکل حادثہ، کمسن لڑکا جاں بحق، دو بچے زخمی

میرپورخاص (شاھدمیمن) گاما اسٹیڈیم کے نزدیک تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کمسن لڑکا جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے حیدرآباد روڈ پر گاما اسٹیڈیم سے شہر کی جانب آتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن لڑکا جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق تینوں بچے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک کے درمیان موجود فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی حادثے کے نتیجے میں مہاجر کالونی کا رہائشی 15 سالہ شفان ولد زاہد سر پر گہری چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ حادثے میں کھان ناکے کا رہائشی 13 سالہ خالد ولد انیس بھی سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث سول اسپتال میں زیر علاج ہے اور 15 سالہ شعیب ولد سہیل معمولی زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے ملنے والی معلومات کے مطابق متوفی پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جبکہ سول اسپتال میں اس کے والد کی حالت بھی صدمے کے باعث بار بار غیر ہوتی رہی جس سے وہاں موجود افراد بھی آبدیدہ ہوگئے واقعے کے بعد شہریوں نے کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے اور تیز رفتاری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔



