ایف بی آر کے ماتحت تمام ادارے ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر اہم فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس کے تمام ماتحت ادارے، جن میں ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز شامل ہیں، ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو کھلے رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام فیلڈ دفاتر ان دونوں دنوں میں معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔



