ڈاکٹر آصف محمود دوسر ی بار امریکی کمیشن کے رکن مقرر

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکن پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود کا امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے رکن کے طور پر مزید2برسوں کیلئے تقررکیا گیا ہے۔ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ یہ انکے لیے انتہائی بڑا اعزاز ہے کہ وہ پہلے پاکستانی، پہلے مسلمان اور پہلے ایشیائی ہیں جو مسلسل دوسری بار اس اہم عہدے پرخدمات انجام دیں گے۔ڈاکٹرآصف محمود کیلیفورنیاکے علاقے بریڈبری اور پاکستان کے شہر کھاریاں سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے نئے تقرر کی معیاد14مئی سن2028تک ہے۔

مزید خبریں

Back to top button