میناب سکول ایرانی کروز میزائل کے فعال اڈے پر قائم تھا،امریکی جنرل کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ کے سربراہ بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر میناب میں تباہ ہونے والا لڑکیوں کا اسکول ایرانی کروز میزائل کے فعال اڈے پر قائم تھا۔ امریکی سینیٹ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات پیچیدہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کی ابتدائی تحقیقات میں اسکول کی تباہی کی ممکنہ ذمہ داری امریکی افواج پر عائد ہوتی ہے، جس کے بعد پینٹاگون نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق 28 فروری کو ہونے والے اس حملے میں کم عمر لڑکیوں سمیت 168 بچے شہید ہوئے تھے۔ اسی روز امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای بھی شہید ہوئے، جس کے بعد ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button