حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی اور رابطہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن سوسائٹی پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل روابط آج تعلیم، صحت، تجارت اور عوامی خدمات کی بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل رسائی معاشی مواقع اور معلومات تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 205 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 161 ملین سے زائد ہے، یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے لاکھوں افراد کو براڈبینڈ اور وائس سروسز فراہم کی گئیں، فائبر نیٹ ورک کی توسیع اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن ضوابط پر کام جاری ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ قابلِ اعتماد رابطہ کاری معاشی ترقی اور عوامی خدمات کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے، وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے اور موبائل آپریٹرز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button