امریکا سے مثبت اشارے مل رہے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات میں کامیابی کی امید بندھادی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹریژری بانڈز پر بڑھتے ہوئے شرح منافع کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے ایران جنگ کے امریکا پر پڑنے والے منفی معاشی اثرات پر طنز کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکیوں کو بتایا جا رہا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف خود سے چھیڑی گئی جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے،امریکا میں مہنگے پٹرول اورسٹاک مارکیٹ کی بات نہ بھی کی جائے تو اصل تکلیف اُس وقت شروع ہوگی جب امریکا کے قرض میں اضافہ ہوگا اور مارگیج کی شرح بڑھے گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں گاڑیوں کی قسطوں پر ڈیفالٹ کرنے والوں کی شرح پہلے ہی گزشتہ30سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔



