پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو دباؤ کا سامنا رہا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 1590 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی مارکیٹوں میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں جنوبی کوریا، جاپان، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ اور چین کے انڈیکسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



