برطانیہ کے وزیر اعظم نے پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا
الیکشن کے نتائج انتہائی مشکل تھے، جن کی ذمے داری قبول کرتا ہوں،کئیر سٹارمر

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ میں کہیں نہیں جا رہا، لوگوں کو اُمید دلانے کی ضرورت ہے۔حالیہ انتخابات اور لیڈر شپ چیلنج سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج انتہائی مشکل تھے، جن کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ذمے داری قبول کرتا ہوں، اب تبدیلی لانا بھی میری ذمے داری ہے، ہمیں خطرناک مخالفین کا سامنا ہے، اگر ہم نے درست راستہ اختیار نہ کیا تو ملک تاریک راہ پر گامزن ہو جائے گا۔کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ لوگ برطانیہ کے حالات سے مایوس ہیں، کچھ لوگ مجھ سے بھی ناراض ہیں، معیشت مستحکم کرنے اور این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹ کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔



