رافیل اچھاطیارہ مگر چلانے کیلئے دل گردہ چاہئے،وزیر اعلیٰ سندھ کاطنز
سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کے حق میں قرارداد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نےسندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بھارت پر سخت تنقید کی۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت پاکستان سے پہلے اپنا ایٹمی پروگرام شروع کر چکا تھا اور اس نے 1974ء میں پہلا جبکہ 1998ء میں دوسرا ایٹمی دھماکا کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہا ہے اور پہلگام واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا، بھارت نے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں معصوم شہری شہید ہوئے۔مراد علی شاہ نے پاک فوج اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رافیل جہاز بہت اچھا ہے، لیکن اسے چلانے کے لیے بھی دل گردہ چاہیے، پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے 8 جنگی طیارے گرائے، جن میں 4 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 74 یا 75 طیارے فضا میں موجود تھے اور پاکستان چاہتا تو تمام کو نشانہ بنا سکتا تھا، پاکستان کا جوابی آپریشن صرف 52 منٹ پر مشتمل تھا۔



