لاہورہائیکورٹ نے صوبےبھر کے98سینئرسول ججزکوٹرانسفر کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے98سینئر سول ججزکوٹرانسفر کردیا۔فیملی ڈویژن، کریمنل ڈویژن اور سول ڈویژنز کے سینیئر سول ججوں کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ٹرانسفر ہونیوالے سینئر سول ججز کو 14 مئی تک نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت
سینئر سول جج وہاڑی کا اضافی چارج سینئر سول جج کریمنل ڈویژن کو سونپ دیا گیا۔چکوال، چنیوٹ، خوشاب، لودھراں، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کے سینئر سول جج فیملی ڈویژن کا اضافی چارج کریمنل ڈویژن کے سینئر سول ججز سونپا گیا ہے۔مزکورہ سینئر سول ججز اضافی چارج آئندہ احکامات تک سنبھالیں گے۔



