صدر اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات،مشرق وسطیٰ کی کشدگی سمیت اہم امور پر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات۔

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

ملاقات میں معرکہ حق کے شہداء اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین، قومی دفاع پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ۔صدرِ مملکت نے کہا کہ مشکل جغرافیائی و علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

صدرِ مملکت نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Back to top button