بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں لوگ بیٹری میں سیف کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے،وزیرتوانائی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اویس لغاری نے توانائی سیکٹر کی اصلاحات کو ملک کے لیے بہت اہم قرار دیدیا اور کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کےلیے دفن کردیا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ توانائی سیکٹر اصلاحات کے بعد صنعت اور زراعت کےلیے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دن کے وقت بی3اور بی4کے لیے6سے7روپے سستی بجلی دیں گے،ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں سیف کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم موقع دے رہے ہیں کہ پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود اسمارٹ میٹر لائیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ڈیفیکٹو میٹر 3 ماہ سے زائد نہ چلے تاکہ بلنگ کا بوجھ نہ آئے، ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔



