ماہین الہٰی کی منی ایچر نمائش “Reimagined Realities” لندن میں توجہ کا مرکز بن گئی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)ری امیجننڈ رئیلٹیز کے عنوان سے ماہین الہٰی کے منی ایچر کی نمائش سینٹرل لندن میں گرین اینڈ اسٹون گیلری میں جاری ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ماہین الہٰی کا کہنا تھا کہ  میرا فن ایشیا کے قدیم ترین مصوری کی روایت کا گہرا عکاس ہے،  یہ فن پارے تنہائی کے ذریعے امن، سکون اور قلبی اطمینان پر توجہ دلاتے ہیں،  میرا کام منی ایچر روایات کی نقل نہیں بلکہ اسے نئی شکل میں متعارف کرنا ہے۔

ماہین الہٰی کا کہنا تھا کہ درخت، بادل پرندے دیکھنے  والوں کو تصاویر کے ساتھ وقت گزارنے کی دعوت دیتے ہیں۔

گیلری کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیسٹر بالڈون کا کہنا تھا کہ ماہین الہٰی کے کام کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ غیر معمولی آرٹسٹ ہیں، ان کے فن پارے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں۔

خیال رہےکہ ماہین الہٰی معروف پاکستانی مصور سعید اختر کی پوتی ہیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویشن کے بعد یہ ماہین الہٰی کی پہلی بڑی نمائش تھی۔ صرف 24 برس کی عمر میں اپنے کام کے سبب فنون لطیفہ کے حلقوں میں مہین الہٰی کو زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

ماہین رواں برس نیویارک اور دبئی میں بھی اپنے فن پاروں کی نمائش کرنے کا ارادہ  رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button