سعودی عرب کو خطرہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے،پاک فوج

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی سعودی عرب کی سلامتی سے جڑی ہے، سعودی عرب کو خطرہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے،ہمیں سعودی عرب کی سیکیورٹی اور سلامتی عزیزہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اندر سے بھی بھارت کو کہا یہ اپنا کام نہیں جانتے، بھارت کو کہا گیا اپنے کام کے علاوہ یہ سارے کام جانتے ہیں، پھر ہم نے 6 سے 10 مئی کو کام کرکے دکھایا یا نہیں؟۔ بھارت گھمنڈ کرنا اور دوسرے کو کم سمجھنا چھوڑدے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی سیاست میں اسٹیک ہولڈرز نہیں ہیں، بات چیت سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے۔معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اہم پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم ریاست پاکستان کی آرمڈ فورسز ہیں، ہم کسی سیاسی سوچ کو ری پریزنٹ نہیں کرتے، آپ بات چیت سے مسائل حل کریں،آپ کو کس نے روکا ہے؟۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ عوام اور فوج میں دوری ہے، ہم بار بار کہتے ہیں کوئی مائی کا لعل عوام اور فوج کے درمیں نہیں آسکتا، پاک فوج ایلیٹ کی نہیں غریب کی فوج ہے۔

مزید خبریں

Back to top button