لاہور میں عیدالاضحیٰ کیلئے مویشی منڈیاں 13 مئی سے فعال کرنے کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)عید الاضحیٰ پرلاہور میں مویشی منڈیاں 13 مئی سے فعال ہوں گی، پانچ مقامات پرعارضی منڈیاں لگائی جائیں گی،غیرقانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کاروائی کیلئے دفعہ 144 نافذ کی جائیگی۔
عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظرپنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لاہورشہرمیں پانچ عارضی سیل پوائنٹ قائم کرےگی،ماڈل مویشی منڈی شاہ پور کانجراں مستقل بنیاد پرجانوروں کی خریدو فروخت کیلئے فعال ہے۔عارضی سیل پوائنٹ سگیاں پچیس ایکڑ ،سپورٹس کمپلیکس واہگہ میں پچاس، برکی روڈ بیس، ایل ڈی اے سٹی پینسٹھ ایکڑ، رائیونڈ میں پچیس ایکڑ پر عارضی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔پنجاب کیٹل کمپنی عارضی سیل پوائنٹس پرٹینٹ، بیت الخلاء، لائیٹنگ، صاف پانی کی فراہمی شہریوں کیلئےآگاہی فلیکس بھی آویزاں کریگی۔عارضی مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کیلئے پیرا فورس اورپنجاب پولیس خدمات سرانجام دیں گی۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو،لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگرمتعلقہ محکمے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔



