بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنا جنگ تصور کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنا جنگ تصور کیا جائے گا، پانی روکنے کی کوشش پر بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،
ان کا کہناتھا کہ ہمیں 3سے 4 جگہ پانی کے ذخائر بنانے چاہئیں، بھارت پانی چھوڑے تو ہم اسٹور کر لیں،روکے تو ہم استعمال کریں، پانی کے ذخائر بنانے سے متعلق حکمت عملی واپڈا اور ہمارے ذہن میں ہے،
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی تھی،سندھ اور پنجاب نے طے کرنا ہے کہ پانی کے ذخائر بنائے جائیں، چناب کے مقام پر پانی کے ذخائر بنانے کی تجویز ہے، پنجاب میں پانی کے ذخائر بنانے کی بات ہوئی تو سندھ نے خدشات کا اظہار کیا تھا، ذخائر بننے سے بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کر سکے گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ پانی کے مسئلے پر عالمی فورمز بھی استعمال کرنے چاہئیں، صدرمملکت کا خیال تھا سندھ میں جس کو غلط فہمی ہے اُس کے ساتھ بیٹھنا چاہیے ، آپس میں بھی بات کرنی چاہیے، سندھ حکومت کو اب بھی پانی کے ذخائر بنانے سے متعلق خدشات ہیں، پنجاب میں پانی کے ذخائر بنانے کی بات ہوئی توسندھ نے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم جب بنایا جا سکتا تھا اُس وقت نہیں بنایا گیا، کالا باغ ڈیم کی اہمیت ہے،لیکن پاکستان سے زیادہ نہیں، مشکل گھڑی میں پاکستان چین کے شانہ بشانہ کھڑاہے۔
سینیٹر رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ہمیں دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے، سیزفائر برقرار ہے،ایران نےآبنائے ہرمز بلاک،ناکہ بندی امریکا نے کی ہوئی ہے، پاکستان فریقین کے درمیان مستقل سیزفائر کی کوشش کر رہا ہے، امریکی صدر کے دورہ چین سے پہلے کوئی پیشرفت ہو سکتی ہے۔



