حکومت پنجاب ملازمین کی کم ازکم اجرت 40ہزار روپے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پر عزم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)حکومت پنجاب ملازمین کی کم ازکم اجرت 40ہزار روپے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پر عزم ہے، پنجاب اسمبلی میں ملازمین سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965میں ترمیم کا بل گزشتہ روز کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

بل کے متن کے مطابق بل میں دورجدید کے تقاضوں کے مطابق قانونی اصلاحات تجویزکی گئیں، صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی ایکٹ 2026 کے تحت 1965 کے ایکٹ میں ترامیم ہوں گی ، 1965 کے مسودہ قانون میں پرانی تنخواہ کی حد کے دائرہ کار کی شق برقرارہے، کم ازکم اجرت 40000 ہوچکی ، زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی حد 22000 ابھی بھی موجود ہے، زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی حد 22ہزار روپے مقرر رہنے سے قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے،جولائی 2022 سے ادا کی گئی سوشل سیکیورٹی شراکتوں کو درست قراردینا ناگزیر ہے، قانونی اصلاحات نا ہونے کے باعث محکمانہ کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button