صدرِ مملکت کا بحیرۂ عرب میں میں پھنسے غیر ملکی جہاز کے عملے کو ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بحیرۂ عرب میں پھنسے غیر ملکی جہاز کے عملے کو بروقت امداد فراہم کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ نے مشکل حالات میں پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا، جو قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں پاک بحریہ کی اعلیٰ روایات اور انسانی خدمت کے جذبے کی عکاس ہیں۔

آصف علی زرداری کے مطابق مشکل حالات میں بلا امتیاز انسانی خدمت ہماری قومی اور عسکری روایات کا اہم حصہ ہے، اور پاک بحریہ نے ایک بار پھر اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بحریہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ سمندری حدود میں انسانی جانوں کے تحفظ اور ریسکیو آپریشنز میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button